قصور، آسمانی بجلی گرنے سے کسان  جاں بحق،4 خواتین بے ہوش

  قصور، آسمانی بجلی گرنے سے کسان  جاں بحق،4 خواتین بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) آسمانی بجلی گرنے سے  کسان جاں بحق، چار خواتین بے ہوش۔ تفصیل کے مطابق شیخ عماد کہنہ کا رہائشی 40سالہ عبدالستار بارش میں کھیتوں میں کام کررہاتھا کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک مناظر دیکھ کر چار خواتین بھی بے ہوش ہوگئیں۔ ریسکیو 1122نے نعش کو لواحقین کے حوالے کردیا اور بے ہوش خواتین کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔