پی ایس ایل 10، یونائیٹڈ، قلندرز آج مدمقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 میں آج واحدمیچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا لیگ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی کرکٹ سٹیڈیم،لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لیگ میں تاحال ناقابل شکست ہے اور 5 میچز کھیل کر پانچوں جیت چکی ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔لاہور قلندرز کو مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں قلندرز کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز نے 6 میچز کھیلے ہیں جن میں اس کو تین میچز میں فتح جبکہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا دونوں ٹیموں کے کپتان آج میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔