فیروزوالہ، فصل اجاڑنے کا تنازع، فائرنگ سے زمیندار قتل
فیروزوالہ(نامہ نگار) فصل اجاڑنے کے تنازع پر لیاقت علی عرف ساکھی نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے زمیندار محمود حسین کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیروز والا کے علاقہ مسلم لیگ گاؤں کے زمیندار محمود حسین نے کھیت میں فصل مکی کاشت کا رکھی تھی اسی گاؤں کے رہنے والے بوٹا وغیرہ کے مویشی کھیت میں گھس آئے جنہوں نے فصل کا اجاڑہ کیا جس پر محمودحسین نے انہیں فصل اجاڑہ کرنے سے منع کیاتو ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔اس رنج کی بناء پر لیاقت عرف ساکھی،بوٹا اور صداقت وغیرہ نے مسلح ہو کر فائرنگ کر کے زمیندار محمود حسین 50 سالہ کو قتل کر دیا حملہ اور فرار ہو گئے فیروزوالا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔