پولیس نے نامعلوم افراد کو ٹریس کر کے شہری کی رقم واپس دلوا دی
لاہور(کر ائم رپو رٹر) برکی پولیس کا احسن اقدام، کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہری مطیب کی درخواست پر نامعلوم افراد کو ٹریس کر کے شہری کی رقم واپس دلوا دی ترجمان کے مطابق محمد مطیب اور اس کا ساتھی شہراز پیسے جمع کروانے کیلئے آئے تھے جہاں وہ 12لاکھ 13 ہزار روپے پیسوں والا بیگ اے ٹی ایم مشین پر بھول گئے تھے۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 36 گھنٹوں میں نا معلوم افراد کو ٹریس کرلیا۔
شہری محمد مطیب نے 12 لاکھ 13 ہزار روپے وآپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں،