پولیس نے گمشدہ معمر خاتون کو تلاش کرکے ورثاء سے ملوا دیا
لاہور (کر ائم رپو رٹر) مصری شاہ پولیس کا احسن اقدام،85سالہ لاپتہ خاتون کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ڈی ایس پی مصر ی شا ہ اور ایس ایچ او نے بتا یا کہ آمنہ بی بی گھر سے باہر نکلیں اور راستہ بھول گئی اطلاع پر 85سالہ لاپتہ خاتون آمنہ بی بی کو بحفاظت تھانہ لایا گیا،بوڑھی خاتون کی تلاش کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی۔
ورثاء نے مصری شاہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔