'میں پوپ بننا چاہوں گا'، ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

'میں پوپ بننا چاہوں گا'، ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
'میں پوپ بننا چاہوں گا'، ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوپ بنایا جائے۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ  وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ  میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری اولین ترجیح ہوگی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ترجیح تونہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جوبہت اچھے ہیں۔

واضح رہے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا انتخاب اگلے ماہ ہوگا اور اس کیلئے دنیا بھر سے 135 کارڈینلز اگلےماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔