بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22اراکین واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایک بھارتی سفارتکار اور8 سٹاف اراکین گزشتہ روز واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن سے2 فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے،دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11سٹاف ممبران، 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا۔