جنگی جنون میں بھارتی فوج نے سرحد سے متصل مزید کتنے دیہات خالی کروا لیے ۔۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جنگی جنون میں بھارتی فوج نے سرحد سے متصل مزید کتنے دیہات خالی کروا لیے ۔۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا اور اب جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک ،بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے سامبا کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں ۔اس سے پہلے اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔
بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دئیے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے،بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔