لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر گیس بھروائی کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق افراد میں 3بچے اور2خواتین شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، حادثہ ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں ہوا،دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا،3منزلہ گھر کے نچلے حصے میں سلنڈرزکی دکان تھی ۔