ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی

ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی
ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھی ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم کی ،تھانہ سندر لاہور نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے،عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی ۔

ٹک ٹاکر نے ماتحت عدالت ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔