نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام پریس کانفرنس کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام پریس کانفرنس کریں گے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام پریس کانفرنس کریں گے،پریس کانفرنس 7 بج کر 10 منٹ پر دفتر خارجہ میں ہوگی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر پہلگام حملہ کے بعدبھارتی جارحیت سے متعلق حالات پرمیڈیاکوبریفنگ دیں گے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے سیزفائرکی خلاف ورزی کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل اوسی کے کیانی اورمنڈل سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی،بھارت کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی،بھارتی فوج کومنہ توڑجواب دیا۔