مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا: کشمیری عوام

مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا: کشمیری ...
مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا: کشمیری عوام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا،اس کا اظہار کشمیری عوام موقع ملنے پر ضرور کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں رکشہ ڈرائیور سے پوچھا گیا کہ وہ پہلگام حملے کے حوالے سے کیا کہیں گے؟رکشہ ڈرائیور نے کہاکہ پہلگام حملہ ہندوستان کی چال ہے،ڈرائیور سے سوال پوچھا کہ آپ ہندوستان میں نہیں رہتے، جس پر اس نے کہا کہ نہیں ہم کشمیر میں رہتے ہیں، کشمیر انڈیا کا نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیری رکشہ ڈرائیور کی بات ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی پرعوام نے اپنے رائے میں کہاکہ ہم تیارکھڑے ہیں بھارت کومنہ توڑ جواب دیں گے پاک فوج تو دور پاکستانی عوام ہی ہندوستانی فوج کے لئے کافی ہے،ہم بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں بھارت کو یاد رکھنا چاہئے۔پاکستان کے لئے کھڑا ہونا اس ملک کے عوام کے خمیر میں ہے،ہماری فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے،پاکستان بطور ریاست ہر طرح سے تیار ہے۔