2 منٹ کیلئے تاریخ کا سب سے امیر انسان بننے والا شخص، اکاؤنٹ میں کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2013 میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک عام شہری کرس رینالڈز نے جب معمول کے مطابق اپنے پے پال اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا تو وہ حیرت زدہ رہ گیا۔ اس کے اکاؤنٹ میں 92 کواڈریلیئن ڈالرز کی خطیر رقم موجود تھی، جو اسے لمحاتی طور پر دنیا کا ہی نہیں بلکہ معلوم تاریخ کا بھی سب سے امیر انسان بنا گئی۔ (1 ہزار ارب کا 1 ٹریلین اور 1 ہزار ٹریلین کا ایک کواڈ ریلین بنتا ہے۔1 کواڈریلین میں 15 صفر لگتے ہیں)
"نیوز 18" کے مطابق یہ رقم اُس وقت کے سب سے دولت مند انسان کارلوس سلم کی دولت سے بھی لاکھوں گنا زیادہ تھی۔ لیکن یہ خواب نما دولت صرف دو منٹ تک ہی اس کے اکاؤنٹ میں رہی، کیونکہ پے پال نے جلد ہی اپنی غلطی کا احساس کر کے رقم واپس نکال لی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرس نے کہا کہ اگر یہ دولت واقعی اس کے پاس آتی تو وہ امریکہ کا قرض اتار دیتا۔