غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف حکم آ گیا

غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف حکم آ گیا
 غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف حکم آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف حکم آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور راوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔