منچھر جھیل کا دروازہ ٹوٹ گیا، سیلاب سے بچنے کیلئے لوگوں کی نقل مکانی

منچھر جھیل کا دروازہ ٹوٹ گیا، سیلاب سے بچنے کیلئے لوگوں کی نقل مکانی
منچھر جھیل کا دروازہ ٹوٹ گیا، سیلاب سے بچنے کیلئے لوگوں کی نقل مکانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہری ابھی بارشوں سے سنبھل نہ پائے تھے کہ ان پر ایک اور افتاد آن پڑی، دادو میں منچھر جھیل کا دروازہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جھیل کا دروازہ ٹوٹنے کے باعث دانسترواہ سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہے، اس کے باعث بوبک شہر ، سیہون ایئر پورٹ، جعفر آباد ، واہڑ ، آئل ریفائنری سمیت سیکڑوں دیہاتوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

جھیل کا دروازہ ٹوٹنے کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور انہوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید مصطفیٰ کا کہناہے کہ ٹوٹے دروازے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

منچھر کنٹرول روم کےمطابق پہاڑی ندی نالوں کا پانی شامل ہونے کےبعد منچھر جھیل کی سطح میں 6 فٹ اضافہ ہوا۔ جھیل میں پانی کا ڈیڈ لیول 120 فٹ تک ہے جبکہ منچھر جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 116 اعشاریہ 8 ہے۔