جون

جون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

2جون:قومی اسمبلی کی رونقیں بحال، عوامی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا۔
 ٭.... نغمہ نگار ریاض الرحمن ساغر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھے، عمر72سال تھی،2ہزار سے زائد فلموں کے لئے گیت تخلیق کئے۔

2جون:ممتاز براڈ کاسٹر، ادیب اور سفر نامہ نگار قمر علی عباسی نیو یارک میں انتقال کر گئے۔ اہلیہ بھی ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہیں۔ صاحبزادے وجاہت علی عباسی بھی کالم نگار ہیں۔

3جون: نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔ اب بلوچستان کے مسائل کے حل کی طرف پیشرفت ممکن ہو گی۔

4جون:ہنگو، تحریک انصاف کے ایم پی اے فرید خان گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق۔ ہنگاموں کے بعد علاقے میں کرفیو۔ لوگوں نے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی، مگر وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
٭.... سردار ایاز صادق دو تہائی اکثریت سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو بھی اتنے ہی ووٹ ملے۔ جان محمد جمالی، بلوچستان اسمبلی کے بلا مقابلہ سپیکر اور قدوس بزنجو ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے۔ رانا محمد اقبال دوسری مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی، شیر علی گورچانی ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے۔

6جون: میاں محمدنواز شریف کا سورج پھر طلوع ہو گیا، وزیراعظم پاکستان منتخب، وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھا لیا۔

7جون:شہباز پھر محو پرواز۔ تیسری مرتبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے،300ریکارڈ ووٹ لے کر اپنا ہی پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔

8جون:25رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
٭.... وفاقی کابینہ بنتے ہی شمالی وزیرستان پر امریکی ڈرون حملہ،6 افراد جاں بحق۔

12جون:فضائیہ نے پاکستانی حدود میں آنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار بگایا۔ بھارت معاہدوں کی پاسداری کرے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

16جون:کوئٹہ میدان جنگ، ڈپٹی کمشنر،4سیکیورٹی اہلکاراور14طالبات شہید،4دہشت گرد مارے گئے ایک گرفتار۔
٭.... قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی تاریخی رہائش گاہ، زیارت دستی بموں کے حملے میں جل گئی۔ قومی پرچم اتار کر بلوچستان لبریشن آرمی کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ ویمن یونیورسٹی کی بس کوئٹہ شہر کی طرف روانہ ہونے لگی تو پہلے سے رکھا ہوا بم پھٹ گیا۔ نعشوں اور زخمی طالبات کو بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا تو دہشت گرد وہاں بھی پہنچ گئے، 8دہشت گردوں کی زبردست فائرنگ، ایک کا ایمرجنسی وارڈ میں خود کش دھماکہ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی،4گھنٹے کی لڑائی میں3دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار،4اہلکار بھی شہید ہو گئے۔
19جون:نماز جنازہ میں خود کش حملہ، ایم پی اے سمیت 33افراد جاں بحق، عمران مہمند نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، علاقہ شیر گڑھ میں پٹرول پمپ کے مقتول مالک کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی کہ حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

22جون:پشاور، نماز جمعہ کے موقع پر مسجد میں خود کش حملہ،15شہید،30زخمی ہو گئے۔
٭.... کراچی میں متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی بیٹے سمیت قتل، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 13شہری جاں بحق۔
24جون:نانگا پربت کے دامن میں دہشت گردی، دو پاکستانی،10غیرملکی سیاح ہلاک،20دہشت گرد، دو گائیڈز کی مدد سے سیاحوں کے کیمپ تک پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ایک گائیڈ مارا گیا، دوسرے کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ، سیاحوں کا تعلق چین، روس اور یوکرائن سے تھا، ایک چینی بچ گیا۔ 40 کو ہ پیما پہاڑ پر گئے ہوئے تھے، جس کے باعث محفوظ رہے۔
27جون:کراچی میں جج کے قافلے پر حملہ،9سیکیورٹی اہلکار جاں بحق،15زخمی، زخمیوں میں جسٹس باقر رضا مقبول بھی شامل۔ رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔