دسمبر

دسمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

11 دسمبر:چیف جسٹس اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور 12 دسمبر کو جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

15 دسمبر : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماءعلامہ ناصر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ 16 دسمبر کو پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماءعبدالقادر ملا کی پھانسی دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس بارے میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماءشیر اکبر نے ایک قرارداد ایوان میں پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

23 دسمبر:ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے پاکستان، ترکی بزنس فورم 2013ءکے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔

24 دسمبر:پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان سرحدی علاقے واہگہ میں ملاقات ہوئی جس میں کشمیر کو منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے پر موثر عملدرآمد اور سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے پر بات چیت کی گئی۔