مختلف ہسپتالوں کی پانچ ترقیاتی سکیموں کی منظوری

  مختلف ہسپتالوں کی پانچ ترقیاتی سکیموں کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مختلف ہسپتالوں کی 5 تر قیا تی سکیموں کی منظوری دیدی۔یہ منظوری محکمہ صحت کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی (DDSC) کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت سیکرٹری صحت محمد عامر جان نے کی۔اجلاس میں سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل، میو ہسپتال کے  ایم ایس، پی جی ایم آئی کے ڈائریکٹر سنٹرل ریسرچ لیب، فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے اے ایم ایس سمیت ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ڈیویلپمنٹ)  اور چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت نے شرکت کی۔منصوبوں میں جناح ہسپتال لاہور کی اینڈوسکوپی سروسز کی اپگریڈیشن سکیم جس کی لاگت 2کروڑ60لاکھ روپے،  لاہور جنرل ہسپتال/پی جی ایم آئی کی گیسٹرو انٹرولوجی مشین کی خریداری کی سکیم کی لاگت 25کروڑ روپے۔میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کیلئے ریڈیو تھراپی سورس(کوبالٹ-60) سکیم کی لاگت 7کروڑ 18لاکھ روپے، فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینٹرلی ایئر کنڈیشنرز سسٹم کی اپگریڈیشن سکیم کی لاگت 11کروڑ روپے۔ سروسز ہسپتال کے گائنی OPD اور آپریشن تھیٹر کی تزئین و آرائش سکیم کی لاگت 38کروڑ 30لاکھ روپے شامل ہیں۔ ان تمام ترقیاتی سکیمیں 30جون 2022 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔