یاسر بھٹی پھل منڈی کے صدر نامزد

  یاسر بھٹی پھل منڈی کے صدر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)  قومی تاجر اتحاد پاکستان نے یاسر بھٹی کو فروٹ منڈی لاہور کا صدر نامزد کر دیا ہے جس کے بعد فروٹ منڈی کے آڑھتی حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یاسر بھٹی کے صدر فروٹ منڈی بننے کے بعد آڑھتیوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 تے ہوئے کہا ہے کہ یاسر بھٹی جیسے نوجوان قیادت کی فروٹ منڈی کو بہت زیادہ ضرورت تھی۔ یاسر بھٹی کو بطور لاہور فروٹ منڈی کا صدر بنانا خوش آئند اقدام ہے۔ آرھتیوں نے کہا ہے کہ یاسر بھٹی باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور درویش صفت انسان ہے،فروٹ منڈی کو یاسر بھٹی جیسے لیڈر کی اشد ضرورت تھی، ہم دُعا گُو ہیں کہ لاہور فروٹ منڈی کے درینہ و پچیدہ مسائل کو حل کرنے میں وہ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور ہماری منڈی میں موجود نام نہاد عناصر سے ہماری جان چھڑائیں گے۔آڑھتیوں نے کہا ہے کہ ہماری منڈی پچھلے 40سالوں سے کسی بھی مخلص لیڈر سے محروم رہی ہے ہم قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود اور سپریم کونسل کے صدر خواجہ اظہر گلشن کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے یاسر بھٹی کو لاہور فروٹ منڈی کا صدر منتخب کیا ہے