انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
کوئی دوسراآپشن نہیں ہے. 2، اگست سے شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم میں تمام ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے. انہوں نے یہ بات ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کے دوران کہی. انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پانچ سال تک کے 2668988ٹارگٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.دو اگست سے ڈیرہ غازیخان، راجن پور او رمظفرگڑھ اضلاع کے بچوں کیلئے خصوصی پولیو مہم شروع کی جار ہی ہے. کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں. سکیورٹی سمیت دیگر معاملات احسن طریقے سے نمٹائے جائیں. اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر ڈیرہ