سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ کی مقدمہ قتل میں عبوری ضمانت لیفٹ اوور

سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ کی مقدمہ قتل میں عبوری ضمانت لیفٹ اوور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ کی قتل کے مقدمہ میں (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 عبوری ضمانت لیفٹ اوور کر دی ہے۔ آئندہ تاریخ سماعت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شہزاد مقبول بھٹہ صبح سے ہی پیشی کے لیے احاطہ عدالت میں موجود رہے انکے ہمراہ حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی شام گئے سماعت نہ ہونے پر وہ واپس لوٹ گئے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے عبوری ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سیشن عدالت نے عبوری ضمانت خارج کی تھی جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رکھا جائے۔ یاد رہے کہ پولیس تھانہ قطب پور میں شہزاد مقبول بھٹہ کے خلاف قتل کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شہزاد مقبول بھٹہ اور انکے دس ساتھیوں پر 6 ملزمان کو زخمی کرنے کی دفعات بھی درج ہیں۔ شہری فیاض احمد کی مدعیت میں تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان میں ریاض کھر، ظفر،آصف،تنویر عرف بلا،عادل اور مظہر وغیرہ شامل ہیں۔زخمیوں میں اعجاز،سراج،اقبال،اظہر کے نام شامل ہیں۔ جھگڑے میں اشفاق نامی شہری  قتل بھی ہوا تھا۔
لیفٹ اوور