وزیراعظم آزاد کشمیر کون؟ عمران خان نے 4امید واروں کے انٹرویو مکمل کر لئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کون؟ عمران خان نے 4امید واروں کے انٹرویو مکمل کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان  نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔کشمیر میں حکومت سازی  کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں  بیرسٹر سلطان،سردارتنویرالیاس،خواجہ فاروق اوراظہرصادق شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،سپیکر اورڈپٹی اسپیکرکے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آزادکشمیر کی وزارت عظمٰی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا
وزیر اعظم آزاد کشمیر

مزید :

صفحہ اول -