نذیر چوہان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے،ایک اور مقدمہ درج 

 نذیر چوہان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے،ایک اور مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار،کر ائم رپو رٹر)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالرحمان نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کودو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے،عدالت نے ملزم کو31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،ایف آئی کی جانب سے نذیرچوہان کو عدالت میں پیش کیا اورجسمانی ریمانڈ کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف گزشتہ چند روز میں درج کیا گیا یہ تیسرا مقدمہ ہے جو تھانہ گرین ٹا?ن میں تھانے کے ایس ایچ او صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں نذیر چوہان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران ٹا?ن شپ میں واقع ایک پولنگ سٹیشن پر اپنے 25 کارکنوں کے ہمراہ آئے جہاں نذیر چوہان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ایس ایچ او صغیر احمد سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تھا۔
مقدمہ درج

 ایم پی اے نذیر چوہان

مزید :

صفحہ اول -