عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں صوبہ سندھ کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم مٹھی،بدین سمیت اندرون سندھ شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سندھ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔جلسوں کا حتمی شیڈول سندھ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں پیش ہوگا، معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق ٹاسک دے دیاگیا۔
دورے کا امکان