منشیات سمگل کرنے والے ملزم کی ضمانت نامنظور
پشاور(نیوز رپورٹر) چائلڈپروٹیکشن کورٹ نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کو جیل میں بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے اورملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔استغاثہ کے مطابق استغاثہ کے مطابق ملزم گل زمان کواے این ایف نے آٹھ کلوگرام افیون اور سات کلوگرام ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیاتھا ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے درخواست پردلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست خارج کردی۔