سندھ کی سبزی منڈیوں میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کردئیے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی،حیدرآباد اور شکارپورکی سبزی منڈیوں میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیے گئے ہیں۔اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد اورشکارپور میں عارضی ویکسی نیشن سینٹرز مارکیٹ کمیٹیز کے دفاترز میں قائم کیے گئے ہیں۔کراچی،حیدرآباد میں 250 سے زائد بیوپاریوں اور شہریوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام سبزی منڈیوں کے انٹری گیٹس سے ماسک اور ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلہ بند ہے۔لاڑکانہ سبزی منڈی میں محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے اورمتعدد کو وارننگ دی۔اسماعیل راہو نے کہا کہ لاڑکانہ مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین نے کورونا ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی ہے۔کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کہ بعد سبزی منڈیوں میں جانے دیا جارہا ہے۔میرپور خاص،شہدادپور اورسانگھڑ میں زرعی اجناس کی دکانوں پر بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے اور ماسک تقسیم کیے گئے۔