خاتون نے ڈاکٹر کی غلطی سے دوسری عورت کا بچہ جنم دیدیا ، حیران کردینے والی خبر

خاتون نے ڈاکٹر کی غلطی سے دوسری عورت کا بچہ جنم دیدیا ، حیران کردینے والی خبر
خاتون نے ڈاکٹر کی غلطی سے دوسری عورت کا بچہ جنم دیدیا ، حیران کردینے والی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک خاتون نے مصنوعی طریقہ افزائش (آئی وی ایف) کے ذریعے اولاد پیدا کرنے کا فیصلہ کیا مگر ڈاکٹروں کی ایک سنگین غلطی اسے عمر بھر کے پچھتاوے میں مبتلا کر گئی۔ دی سن کے مطابق اس 33سالہ اولگا الیوکینا نامی خاتون کا تعلق روس کے شہر چیلیابینسک سے ہے۔ آئی وی ایف کلینک پر ڈاکٹروں نے غلطی سے کسی اور خاتون کے بیضے سے بنایا گیاایمبریو اولگا کے جسم میں رکھ دیا اور وہ اسے اپنا بچہ سمجھ کر اپنے پیٹ میں اس کی نشوونما کرتی رہی۔
جب بچے کی پیدائش ہوئی اور بوجوہ اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ اولگا کا بچہ نہیں تھا۔ ڈاکٹروں نے غلطی سے اولگا کے بیضے اور اس کے شوہر کے سپرمز سے بنایا گیا ایمبریو کلینک میں آئی کسی اور خاتون کے جسم میں رکھ دیا تھا۔ حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے اس آئی وی ایف کلینک کی طرف سے اولگا کو تلافی کے طور پر ساڑھے 29ہزار پاﺅنڈ کی رقم ادا کی گئی ہے اور اولگا اس خاتون کی تلاش میں بھی سرگرداں ہے تاکہ اسے اس کا بچہ دے کر اپنا واپس لے سکے۔ 
اولگا کا کہنا تھا کہ ”مجھے فطری طور پر ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد میں نے اور میرے شوہر نے آئی وی ایف کے ذریعے بچہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا مگر اس فیصلے نے میری زندگی ہی تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ میں نے اپنے بطن سے پیدا ہونے والے بیٹے کا نام ڈینس رکھا تھا۔ جب پتا چلا کہ ڈینس ہمارا بیٹا نہیں ہے تو ہسپتال والوں نے مشورہ دیا کہ میں ڈینس کو یتیم خانے میں چھوڑ دوں، جس پر مجھے مزید غصہ آ گیا اور میں نے کہا کہ ڈینس کو بریڈ کا خشک ٹکڑا نہیں ہے کہ اسے پھینک دوں۔ میں نے اسے بھی اپنے بیٹے کے طور پر قبول کر لیا ہے تاہم میں اپنے حقیقی بیٹے کو بھی تلاش کرکے رہوں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -