سری لنکا کے تین کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے تین کھلاڑیوں پر ایک سال کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے سری لنکا کے تین کھلاڑیوں نورشن ڈیکولا،کوشل مینڈس اور دنوشکا گوناتھلکا پر کورونا بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کے باعث ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔تینوں کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔