بدبخت شخص کی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی درندگی، جرم چھپانے کے لیے متاثرہ لڑکی اور اس کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا
منڈی بہاﺅالدین(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع منڈی بہاﺅالدین کے قصبے گھنیاں میں ایک بدبخت شخص نے سگی بیٹی کے ساتھ اپنی جنسی درندگی کو چھپانے کے لیے متاثرہ لڑکی اور اس کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق مبینہ قاتل کے سسر کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے اپنی 15سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا آ رہا تھا۔
چند دن پہلے متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب خاتون نے اپنے شوہر سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے جھگڑا کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کے لیے پہلے ماں بیٹی کو زہر دیا اور پھر ان کے گلے دبا کر انہیں موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ پولیس نے دوہرے قتل کی اس واردات میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔