وزیراعلی بلوچستان ہم سے نہیں عوام سے معافی مانگیں ، رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع کا جام کمال سے مطالبہ
لسبیلہ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما ءاسلام(جے یو آئی)ف بلو چستان کےامیر اور رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نےکہاہےکہ وزیراعلی جام کمال ہم سےنہیں بلکہ صوبےکےعوام سےمعافی مانگیں اور اپوزیشن کےسارےمطالبا ت بھی تسلیم کر یں،وزیراعلیٰ خو د کہتے ہیں کہ بجٹ میں نے اور میری کا بینہ نہیں دیکھا،تین بجے آیا اور چار بجے پیش ہو ا جس سے ہما رے تحفظا ت اور خدشات بلو چستان کے عوام کے سامنے آگئے،بلو چستان میں اگر صاف وشفاف الیکشن ہو تے ہیں تو صرف جے یو آئی کا دور ہو گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مو لانا عبد الواسع نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی کا گیٹ بکتر بند ی گاڑی سے توڑنے کے بجا ئے وزیر اعلی بلو چستان جام کما ل خان اپو زیشن کے اراکین کو گلے لگا تے اور چیمبر لے جاکر با ت چیت کرتے تو یہ حکو مت اور بلو چستان کے لئے اچھا تھا اور روایات بھی بر قرار رہتیں ،وزیر اعلی بلو چستا ن اور ان کے اراکین اسمبلی نے یہ غلطی کی ہے ، حکو مت کے خلاف 18جون کوپو لیس تھا نے میں درخواست دی لیکن حکو مت کی جانب سے ہمیں بلیک میل کرنے کے لئے کراس درخواست 19جون کو جمع کر وائی ، حکو مت نے ہما رے ساتھیو ں کو قتل کرنے کی کوشش کی اور ا ن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ، جام کما ل خان نے بلو چستان کے نما ئندؤں کو غنڈہ کہا ، اگر ان کے پاس کو ئی ثبو ت ہے تو پھر انہیں گر فتا ر کر لیں ۔
انہو ں نے کہاکہ حکو مت کی دوسری غلطی یہ ہے کی کہ انہو ں نے ہما رے ساتھیوں کو گرفتا ر کر وایا اور نہ ہی ایف آئی آر واپس کروائی ،جام کما ل خان سے تیسری غلطی یہ ہو ئی کہ وہ کہتے ہیں اپو زیشن کو کیسے پتا چلا کہ بجٹ بلو چستان کے عوام کے فا ئد ے میں نہیں جبکہ بجٹ میں نے اور میری کا بینہ نے نہیں دیکھا بلکہ تین بجے آیا اور چار بجے پیش ہو ا، اپوزیشن کا تین سال سے یہ ہی مطالبہ ہے کہ بجٹ کہیں اور بنتا ہے اور ان کے ہا تھو ں میں تھما دیا جا تا ہے کہ اس بجٹ کو پا س کرو ، ہما رے تحفظا ت اور خدشات بلو چستان کے عوام کے سامنے آگئے اور ہما رے ساتھی بے گنا ہ ہیں ،اگر بے گنا ہ نہیں تو گر فتا ر کر لیں،اپو زیشن کی تمام با تیں وزیر اعلی نے اپنی تقریر میں ثابت کردی ہیں ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلی بلو چستان ہم سے نہیں بلکہ بلو چستان کے عوام سے معافی مانگیں اور اپوزیشن کے سارے مطالبا ت بھی تسلیم کر یں۔
مو لانا عبد الواسع نے کہاکہ وزیر اعلی نے بلو چستان کے نما ئندؤں کی تذلیل کی اور اقدام قتل کیا اور روایا ت کو پا ما ل کیا ،سیا سی جماعتو ں کے اتحاد میں اتار چڑھاؤ ہو تا رہتا ہے ،اسٹیٹبشلمنٹ کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد کمزور ہو گیا تو سمجھو کہ پا کستان کی عوام کمزور ہو گئی ،پی ڈیم ایم سے الگ ہو نے والو ں کا نقصان ہے ہما را کو ئی نقصان نہیں مگر پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو جا ئے۔