ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور گلگت بلتستان پولیس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور گلگت بلتستان پولیس میں مفاہمتی یادداشت پر ...
ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور گلگت بلتستان پولیس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارفع ٹاور لاہور میں  ڈرائیونگ کلچر کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کیلئے پی آئی ٹی بی اور گلگت بلتستان پولیس میں مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ پی آئی ٹی بی گلگت بلتستان پولیس کیلئے ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم وضع کرے گا ۔ایم او یو پر  ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی سید قاسم افضال اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ نے  دستخط کیے۔

اس موقع پر  پنجاب آئی ٹی بورڈ  کی ٹیم نے ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کے حوالے سے گلگت بلتستان پولیس کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی افضل محمود بٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام لائسنسنگ سینٹرز پر یہ سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ لائسنس کا اجراء، تجدید، جعلی، ڈپلیکیٹ، منسوخ اور ایکسپائرڈ لائسنس کی نشاندہی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید نظام گلگت بلتستان کے مقامی لوگوں کو گلگت بلتستان اور پنجاب کے کسی بھی ضلع سے اپنے لائسنس کی تجدید کروانے اور اس کی کارروائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔