پاکستانی معشیت کی درمیانی مدت میں ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔آ ئی ایم ایف

پاکستانی معشیت کی درمیانی مدت میں ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔آ ئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                              واشنگٹن (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی درمیانی مدت میں مزید ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ پاکستان میں اصلاحات اور پیداواری شعبہ میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح بڑھوتری میں اضافہ کے سلسلہ میں نظرثانی کی گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں پاکستانی معیشت کے شعبہ میں اصلاحات میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط میں 555.6 ملین ڈالرز جاری کئے ہیں۔ مالی سال 2013-14ءکیلئے مجموعی قومی پیداوار کی ترقی کی شرح معمولی اضافہ کے بعد 3.1 ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان کا پیداواری شعبہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی قلت جزوی طور پر کم ہونے کے باعث ترقی کرے گا۔ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف جیفری فرینکس کے مطابق 3.1 کی شرح نمو میں مزید بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا اور 2014-15ءکیلئے پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح بڑھ کر 3.7 ہونے کی پیشنگوئی ہے جبکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ، توانائی کے شعبہ میں بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث درمیانی مدت میں مزید ترقی ہو گی۔ آئی ایم ایف نے تصدیق کی ہے کہ مالی سال 2013-14ءکی پہلی سہ ماہی میں ابتدائی اعداد و شمار میں ترقی کی شرح زیادہ تر سروسز اور مینوفیکچرنگ کے باعث 5 فیصد رہی اور ترقی کی یہ شرح گذشتہ سال کے اسی دورانیہ میں 2.9 فیصد تھی۔ عالمی مالیاتی ادارہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتصادی اصلاحات کے اپنے پختہ عزم کو برقراررکھے ہوئے ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں شدت پسندانہ تشدد کے ملک کو درپیش اندرونی سیکورٹی چیلنجز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے تاہم کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود توقعات سے بھی زیادہ اقتصادی ترقی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -