پی ٹی وی کے کلاسیکل موسیقی کے پروگرام فردو س گوش کی ریکارڈنگ

پی ٹی وی کے کلاسیکل موسیقی کے پروگرام فردو س گوش کی ریکارڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر) پروڈیوسر محسن جعفر کے کلاسیکل موسیقی کے پروگرام ”فردوس گوش“ کی ریکارڈنگ گزشتہ روز پی ٹی وی کے سٹوڈیو میں ہوئی جس میں راگ میاں کی ملہار پر اساتذہ نے روشنی ڈالی اور اس راگ میں ترتیب دی گئی دھنوں پر گلوکاروں نے گیت سنائے پروگرام میں کارٹونسٹ جاوید اقبال شاعر و کالم نگار ناصر بشیر، اسلم گورداس پوری اور ڈاکٹر ناصر بلوچ نے خصوصی طور پر شرکت کی شاعر پاکستان ناصر بشیر سے بطور خاص ان کا تازہ کلام سناگیا پروگرام کے میزبان گلوکار فہیم مظہر اور فریحہ پرویز تھے جبکہ اس میں حامد علی خان اور فتح علی خان نے پہلی بار اکٹھے راگ میاں کی ملہار میں خیال پیش کیا جبکہ حنا نصیر اللہ اور شیر میاں داد نے صوفیانہ کلام ترنم سے سنایا یہ پروگرام پی ٹی وی ہوم سے ہر منگل کی رات دس بجے ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔