مزارات صحابہ کرام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانااسلام دشمنی ہے،علامہ تبسم اویسی
لاہور (پ ر)تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر پیر غلام رسول اویسی اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیرمحمد تبسم بشیر اویسی نے کہا ہے کہ شام میں مزاراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اسلام دشمنی ہے حضرت عمار بن یاسر اور سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہما کے مزارات کو بم سے اڑا کر کونسی اسلام کی خدمت کی گئی ہے خارجیت اور کفر مل کر مشاہیرِ اسلام کے نام و نشان اور اسلام کی یادگاریں مٹانا چاہتے ہیں پاکستان حکومت کو مزارات صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم اور اولیائے امت کی حفاظت کےلئے عالم اسلام کو قانون سازی کےلئے قائل کرنا ہو گا امام العاشقین سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ آسمان عشق کے آفتاب ہیںاپنی ظاہری حیاتِ طیبہ میں انسان تو انسان کسی جانور تک کو تکلیف نہ پہنچائی اُن کے فضائل خود نبی کریم ﷺ نے بیان فرمائے عشقِ رسول ﷺ میں دندان شکنی کرکے کائنات میںمحبت کی نئی داستان بے مثال رقم کی آج مسلم ممالک میں امریکہ مسلمان فرقوں کے ذریعے خون کی ہولی کھیل رہا ہے حکمران اپنی خارجہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے خارجیت کے خول سے باہر آئیںمزارات صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم کو منہدم کرنا ،بم سے اڑانا اور ان مراکز ہدایت کو تبا ہ کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کاشانہ اویس کوٹھی نمبر1زبیدہ پارک چوک یتیم خانہ لاہور میں تحریک اویسیہ پاکستان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قائدین تحریک اویسیہ پاکستان نے کہا 4اپریل جمعة المبارک کو احتجاج کیا جائے گا اور شام سمیت عالم اسلام کی حالت بہتر بنانے کےلئے مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھے جائیں گے تحریک اویسیہ پاکستان ملک کے مختلف اضلاع میں عظمت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سیمینارز منعقد کرے گی اجلاس میں شامی باغیوں کی کافرانہ کاروائیوں پر شدید مذمت و احتجاج بھی کیا گیا اس موقعہ پر میاں غلام اویس اویسی، صاحبزادہ علی رضا اویسی، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، قاری محمد ارشد اویسی، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی، علامہ حافظ محمد آصف اویسی گوجرانوالہ ، علامہ محمد حبیب اللہ اسد اویسی ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی نارووال ،محمد محسن اویسی،حافظ سیف الرحمان اویسی ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،حافظ محمد لقمان اویسی سیالکوٹ سمیت دیگراراکین شوریٰ موجود تھے ۔