عدالتی حکم کے برخلاف سری نواسن آئی سی سی کے اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے
ممبئی (آئی اےن پی)بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے برطرف صدر این سری نواسن آئی سی سی کے اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے ۔ بھارتی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سری نواسن نے بھارتی کرکٹ کی بے پناہ خدمت کی ہے وہی عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کریں گے ۔