ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ ،نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو شکست دے دی
چٹاگانگ ( اے این این ) بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ بی کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ¾کیویز نے فتح کےلئے دیا گیا152 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ¾ نیوزی لینڈ کے تین میچوں کے بعد 4 پوائنٹس ¾ ہالینڈ تینوں میچ ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کپتان پیٹر بورن نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹام کوپر 40 رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیل کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیفن مائیب گرگ 16، مائیکل اسٹوارٹ 26، ویسلے بیریسے 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، ٹرینٹ بولٹ، نیتھن میک کولم اور مچل میک کلینگن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان برینڈن میک کولم نے 45 گیندوں میں 65 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل 9، کین ولیمسن 29 اور روس ٹیلر 18 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ کورے اینڈرسن 20 اور جمی نیشیم 7 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔ ہالینڈ کے ٹم وین ڈر گوٹین نے 3 اور لاگان وین بیک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ برینڈن میک کولم کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی ٹورنامنٹ میں دوسری فتح ہے اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ سے صرف دو رنز سے ہار گئی تھی۔ اس طرح تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کے 4 پوائنٹس ہیں اور وہ ابھی بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے جبکہ ہالینڈ کی ٹیم تین میچوں میں شکست کے بعد سیمی فائنلض کی ریس ہار چکی ہے ۔ نیوزی لینڈ ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 31 مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی اور فتح کی صورت میں اسے سیمی فائنل کا ٹکٹ مل جائےگا جبکہ شکست کی صورت میں اسے گھر جانا ہوگا۔دریں اثنا چٹاگانگ بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں آئی سی سی ٹی 20کے سلسلے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ورلڈ ٹی 20کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 197رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 193رنز بنا سکا۔ انگلینڈ کے ایلیکس ہیلس نے 38، جوس بٹلر نے 34 اور روی بوپارا نے 31رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کے وائن پارنیل نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیورن ہینڈرکس اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے 20اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 196رنز بناے۔جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلئیرز69رنز بناکر ناٹ آو?ٹ رہے جبکہ ہاشم آملہ نے 56رنز اسکور کئے۔