13 ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہو گی
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 13 ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 2014ءآئندہ ماہ 15 سے 18 اپریل تک حمیدی ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔ پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں اسلام آباد، دفاعی چیمپئن آرمی، پولیس، نیوی، ایئرفورس، واپڈا، ریلویز، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، جی بی اور لمز شامل ہیں۔