قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اکمل خان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم تابش جاوید کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے جبکہ عدم آدائیگی پر ملزم کو مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔فاضل عدالت نے مقدمہ میں شریک دیگر4ملزمان محمدعلی،نعیم،محمد سلمان اور حافظ اعظم کو شک کی بناء پر بری کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم تابش نے دیرینہ رنجش کی بناء پر 2012میں اپنے دیگرمذکورہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ندیم آفتاب کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا جس کے بعد تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم آفتاب کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر73/12بجرم302درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا ۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -