مقتول ڈرائیور آبائی گاؤں میں سپرد خاک ،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی
لا ہو ر (شعیب بھٹی )گا ر ڈن ٹا ؤ ن کے علا قہ میں د ہشت گر دو ں کی جا نب سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر رضا رومی پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو نے وا لے ان کے ڈرائیور کی لا ش کو پو لیس نے پو سٹ ما ر ٹم کے بعد و ر ثا کے حو الے کر د یا ، جوا ن بیٹے کی لا ش د یکھ کر وا لد ین کو غشی کے دو رے،بڑ ے بھا ئی لا ش سے لپٹ کر رو تے ر ہے، اس مو قع پر ہر انکھ ا شک با ر تھی ،بعد از ں مقتو ل کو آبائی گاؤں میں سینکڑو ں سو گو ارو ں کی مو جو د گی میں سپر د خا ک کر د یا گیا ۔ پو لیس نے نا معلوم ا فرا د کے خلا ف مقد مہ در ج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔و ز یر اعلیٰ پنجا ب نے وا قعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجا ب سے ر پو ٹ طلب کر لی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق گا ر ڈن ٹا ؤ ن کے علا قہ میں نجی ٹی و ی چینل کے اینکر رضا رومی دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ راجا مارکیٹ کے قریب پہلے سے موجود گھا ت لگا ئے حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کا ڈرائیور25سا لہ مصطفی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ان کا گارڈ انوار حسین زخمی ہو گیا۔ رضا رومی خود معجزانہ طور پر محفوظ رہے جن کو طبی معائنہ کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام ہسپتال پہنچے اور اینکر سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او لاہور شفیق گجر کا کہنا تھا کہ بظاہر حملہ ٹارگٹڈ ہے اور ملزمان کو ان کی نقل و حرکت کے بارے میں علم تھا ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔حملہ میں جا ں بحق ہو نے وا لے مصطفی کے بھا ئی نے بتا یا کہ ان کا بھا ئی عرصہ 2سا ل سے ر ضا رو می کا ڈ را ئیو ر تھا اور ا سکی 2ما ہ قبل شا د ی ہوئی تھی ۔