دوماہ کے دوران 4خطرناک گینگ 33اشتیہاریوں سمیت 78جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

دوماہ کے دوران 4خطرناک گینگ 33اشتیہاریوں سمیت 78جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      لاہور ( کرائم سیل) ایس ایچ او اقبال ٹاﺅن انسپکٹر چودھری محمد سرور نے ڈکیتی، راہزنی سمیت سٹریٹ کرائم کی روک تھام کرتے ہوئے دو ماہ کے دوران ڈاکوﺅں اور راہزنوں کے چار خطرناک گینگز کو گرفتار، اور 33 خطرناک اشتہاریوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ ، قمار بازی کے الزام میں78 افراد کو گرفتارکرلےا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق ایس پی صدر سید توصیف شاہ کے حکم پر ڈی ایس پی اقبال ٹاﺅن خالد محمود خان کی نگرانی میں ڈکیتی اور راہزنی سمیت سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جس میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈاکوﺅں اور راہزنوں کے چار خطرناک گروہوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوﺅں کے ان گروہوں کے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی، 30 موبائل فون سیٹ، چار موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان کے گرفتار ہونے سے ڈکیتی اور راہزنی کی 24 وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں اور ڈاکوﺅں کے ان گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد اقبال ٹاﺅن اور گلشن اقبال سمیت ارد گرد کے علاوں میں سنگین وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ اسی طرح خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے ایک ٹاپ 20، دو ٹاپ ٹین اور 30 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران منشیات فروشی کے الزام میں 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے کے خلا ف ناکہ بندی اور آپریشن کے دوران 25 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قمار بازی کے الزام میں 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -