محکمہ مواصلات وتعمیرات کے 16ایکسئنزکی سپرنٹنڈنٹ انجنئیر کے عہدے پر ترقی
لاہور(انویسٹی گیشن سیل) صوبائی حکومت کے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ مواصلات وتعمیرات کے 16ایکسئنز کوسپرنٹنڈنٹ انجنئیر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں شاہد نذیر اور شاہد کمال کو ریگولر کیا گیا ہے، جبکہ ایکسئین عبدالرشید ، خالد پرویز، جی اے فاروق ، آغا عدیل ، غلام حسین سندھو ، ساجد رشید بٹ، محسن شکور اور شفقت بٹر و دیگر کو ایس ای کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ واضح رہے سی اینڈڈبلیو میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کے لیے 31سیٹیں خالی ہیں۔اور 16ایکسئنز کی ترقی کے بعد بھی 15سیٹیں خالی رہینگی ۔جس کے لیے اگلے تین سے چار ہفتوں میں پی پی ایس بی کا نیا اجلاس منعقد ہونے کی امید ہے۔