ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو آج 11 برس مکمل ہوگئے
اسلام آباد(آن لائن) 30مارچ2014 ! پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو11برس مکمل ہوگئے ہیں انہیں 30مارچ 2003ءکو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان اور بعد میں امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا، اس سلسلے میں آج اتوار کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم عمل تمام سیاسی و سماجی جماعتوں،انسانی حقوق کی تنظیموں،وکلائ،طلبہ و مزدور یونین،صحافیوں اور سماجی شخصیات کی جانب سے احتجاجی مظاہرے،ریلیاں،سیمینارز،اجلاس اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اہم مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ گیارہ برس قبل30مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو تین معصوم بچوں سمیت اغواءکر کے امریکی قید میں ڈال دیا گیا تھا جبکہ امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کو23ستمبر2010ءکو 86برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی