والدین نے بچے کی جان بچانے کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) غریب والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنے گھر میں ہی بنائے انکیو بیٹر میں رکھ کر بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2013ءمیں بھارتی والدین کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔ یہ پیدائش نارمل وقت سے 2 ماہ قبل تھی اور بچے کا وزن تین پاو¿نڈ تھا ڈاکٹروں نے والدین کوہدایت کی کہ بچے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جائے لیکن والدین رمیش اور ارونا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے نہ تھے۔ غریب والدین نے تمام سرکاری ہسپتال چھان مارے لیکن کہیں بھی جگہ نہ تھی۔ ڈاکٹروں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ گھر میں ایک ڈبہ میں 60 واٹ کا بلب لگا کر اور ڈبے میں سوراخ کرکے بچے کو ا±س میں رکھیں۔ والدین کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ گھر میں انکیوبیٹر میں رکھ لیں۔ والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچے کو پانچ ماہ اس گھریلو انکیوبیٹر میں رکھا اور انہیں امید نہ تھی کہ بچہ کی جان بچ سکے گی تاہم بچہ زندہ رہا لیکن اس کا وزن ابھی کم ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہے۔ اس واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت جو دنیا کی بہت بڑی معیشیت ہونے کا دعویٰ دار ہے اس کے معاشی دارالحکومت میں بھی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں