کراچی : بھیم پورہ سے 5سالہ بچی کی لاش بر آمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد کے علاقے بھیم پورہ میں فلیٹ کی چھت پر سے 5سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو اغوءکے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ،مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔دوسری جانب پاک کالونی میں مکان سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔