تحریک طالبان کا فتویٰ: صحافی ، علماءاور مینار پاکستان کو خطرہ

تحریک طالبان کا فتویٰ: صحافی ، علماءاور مینار پاکستان کو خطرہ
 تحریک طالبان کا فتویٰ: صحافی ، علماءاور مینار پاکستان کو خطرہ
کیپشن: Minar e Pakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک طالبان کے کمانڈر کی طرف الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کیخلاف فتویٰ جاری کردیا ہے جس کے بعد مینار پاکستان ،19صحافیوں، پولیس اہلکار اور مولاناسرفرازنعیمی کے صاحبزادے راغب نعیمی کو بھی خطرات لاحق ہیں جس پر صحافیوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر خالد حقانی نے میڈیا کے حوالے سے فتوے اور کچھ لوگوں کو دھمکیاں جاری کی ہیں جن میں صحافی اور میڈیا آرگنائزیشن کے مالکان بھی شامل ہیں۔صحافیوں کے علاوہ چار پولیس افسران کیخلاف بعض دہشت گردوں کی طرف سے حملے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی ایس پی اکرم مغل، انسپکٹر میر عالم، انسپکٹر سلیم مروت، انسپکٹر صابر پر حملہ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ راغب حسین نعیمی پر دہشت گردی کے حملے کی اطلاعات بھی ہیں، ان پر حملہ احرار الہند نامی تنظیم اور ٹی ٹی پی کی جانب سے کیا جاسکتا ہے،جاری الرٹ کے مطابق وہ تحریک طالبان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ راغب نعیمی کے والد مولانا سرفراز نعیمی کے اوپر بھی دہشت گرد حملہ 2009ءمیں ہوا تھا جس پر پولیس کو کہا گیا ہے ان کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی جائے۔ ایک اورالرٹ میں کہا گیا ہے مینار پاکستان پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔

مزید :

لاہور -