باڑہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، 12 افراد زخمی

کیپشن: blast
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سربند میں باڑہ قدیم چیک پوسٹ کے قریب گاڑیوں کی ایک ورکشاپ میں دستی بم کے حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں حیات آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ورکشاپ کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔