سونم کا بھارتی خواتین کو اپنی حفاظت آپ کرنے کا مشورہ

سونم کا بھارتی خواتین کو اپنی حفاظت آپ کرنے کا مشورہ
سونم کا بھارتی خواتین کو اپنی حفاظت آپ کرنے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت کی خواتین کو اپنی حفاظت آپ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ممبئی میں ایک کاسمیٹک کمپنی کے تحت خواتین کو اعزازات سے نوازے جانے والی تقریب میں اداکارہ سونم کپور مدعو تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہوا تھا کہ حکومت کے بارے میں بھی اس قسم کی بات کرنی پڑے گی کہ وہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کررہی۔ اداکارہ نے کہا کہ جب حکومت کچھ نہیں کررہی تو کسی کو کچھ کہنے سے کیا فائدہ خواتین کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہےاور دن بدن ریپ کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ وہ چاہیں تو تبدیلی لاسکتی ہیں۔

مزید :

تفریح -