عدالت میں پیشی سے پہلے ،کمانڈر پرویز مشرف کی حالت پھر بگڑ گئی ، آئی سی یو میں منتقل

عدالت میں پیشی سے پہلے ،کمانڈر پرویز مشرف کی حالت پھر بگڑ گئی ، آئی سی یو میں ...
 عدالت میں پیشی سے پہلے ،کمانڈر پرویز مشرف کی حالت پھر بگڑ گئی ، آئی سی یو میں منتقل
کیپشن: musharaf

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی عدالت میں پیش ہونے سے تین پہر قبل حالت بگڑ گئی ہے اور انہیں انتہائی نگداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی عدالتی راستے میں ان کی طبعیت اچانک خراب ہوئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کمانڈر صدر والدہ کی علالت کے صدمے سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے ان کی حالت بگڑی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سابق فوجی صدر بلڈ پریشر معمول سے بڑھ گیا ہے۔حالت بگڑنے سے قبل کل بغاوت کے مقدمے میں ہر صورت پیشی کے عدالتی حکم کے حوالے سے پرویز مشرف کے وکیلوں کی ٹیم نے تفصیلی مشاورت کی تھی۔ یاد رہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے اور بغاوت کے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی تیم بھی دی جاچکی ہے ۔یاد رہے کہ روزنامہ پاکستان نے گذشتہ روز یہ خبر دی تھی کہ حکومت اور فوج کے درمیان مشرف کیس پر ’میچ‘ پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دن اس کیس میں بہت اہم ہوں گے۔

مزید :

قومی -Headlines -