موبائل فون درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

موبائل فون درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ
موبائل فون درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موبائل فون سیٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ آج نیوز کے مطابق موبائل فون انڈسٹری کی جانب سے مستقل اصرار کے بعد سابقہ ایس آر او پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت عام موبائل فون سیٹس سمیت اسمارٹ فونز اور سیٹیلائٹ فونز پر سیلز ٹیکس میں کمی کی جائے گی، تاہم مختلف موبائل فونز سیٹس پر سیلز ٹیکس وصولی کے لئے تین سلیبس تیار کئے گئے ہیں، اس سے قبل ایف بی آر نے اسمارٹ فونز یا سیٹیلائٹ فونز پر سیلز ٹیکس ڈھائی سو روپے بڑھا کر ایک ہزار روپے فی سیٹ اور عام موبائل فون سیٹس پر ڈھائی سو روپے اضافے سے پانچ سو روپے فی سیٹ کر دیا تھا.

مزید :

بجٹ ۲۰۱۳ -