انسداد تمباکو نوشی کا کل عالمی دن
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی د ن کل منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور مہلک امراض(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
عوام میں آگاہی فراہم کرناہے،عالمی ادارہ صحت نے 1987 میں دنیا بھرمیں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیاتھاجس کے بعدپاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال 31مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا،کوٹ ادو میں بھی حلیمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پنجاب کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سمیت 50 سے زائد تنظیمیں، کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان کے بینر تلے انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منائیں گی،اس سلسلہ میں حلیمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کوٹ ادو نے انسداد تمباکو نوشی عوامی آگاہی مہم کاآغاز کر دیا ہے اور ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور ریلوے چوک کوٹ ادو پر پینا فلیکس آویزاں کر دیئے ہیں،اس حوالے سے حلیمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری عابد جمشید شاہ نے بتایا کہ 31 مئی 2021 کو حلیمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کوٹ ادو ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کرے گی جو کہ کوٹ ادو شہر سے شروع ہو کر پریس کلب کوٹ ادو پر ختم ہو گی، واک میں سوشل ویلفیئر آفیسر کوٹ ادو بھی شریک ہوں گے،واک اور آگاہی مہم کا مقصد لوگوں کو تمباکو نوشی، گٹکا،و دیگر نشہ آور اشیاء سے محفوظ رکھنا ہے، واک کے دوران کرونا وائرس ایس ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
تمباکو